پاکستان کی ایک عدالت نے آج اپوزیشن لیڈر عمران خان کو اس ہفتے دارالحکومت
اسلام آباد میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے کی اجازت دے دی لیکن اس کے ساتھ
ہی خبردار کیا کہ اس سے شہریوں کے لیے کوئی مشکل پیدا نہیں ہونی چاہیے ۔ میڈیا رپورٹوں میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ عمران نے پنامہ پیپرس لیک معاملے میں
وزیر اعظم نواز شریف کو استعفی کے لئے
مجبور کرنے کے مقصد سے بدھ کو اسلام آباد کو ٹھپ کرنے کی وارننگ دے رکھی
ہے لیکن کل وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے اور انہوں نے کہا کہ ان کا یہ انتباہ
حکومت کے کام کو ٹھپ کرنے کا نہیں تھا بلکہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ اگر
اسلام آباد ان کے حامیوں سے بھر گیا تو مستقبل میں کیا ہوگا۔